عاصم منیر کی شخصیت متاثر کن ہے، صدر ٹرمپ
دی ہیگ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دی ہیگ میں نیٹو اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے میری ملاقات ہوئی ، ان کی شخصیت متاثر کن ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان بھارت کے پاس جوہری ہتھیار ہیں، جوہری تنازع ہوسکتا تھا، پاکستان بھارت میں جنگ بندی کیلئے متعدد فون کالز کیے اور کہا تجارت کرو۔ٹرمپ نے ایک بار پھر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی شخصیت متاثر کن ہے۔انہوںنے مزید کہاکہ میں نے اسرائیل ایران، راونڈا اور کانگو ، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بند کرائی۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے وائٹ ہاو¿س میں ملاقات کی تھی اور ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا تھا۔
ٹرمپ نے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میںکہا تھا کہ آج فیلڈ مارشل عاصم منیرسے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا، انہیں بھارت کے خلاف جنگ روکنے پر شکریہ اداکرنے کیلئے مدعو کیا تھا، ان سے ایران کے معاملے پر بھی بات ہوئی۔






