مقبوضہ جموں و کشمیر
سوپور : 3 کشمیریوں پر کالا قانون ”پبلک سیفٹی ایکٹ“لاگو ، کوٹ بھلوال جیل منتقل

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دہلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ماتحت انتظامیہ نے ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور میں تین کشمیری نوجوانوں پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) لاگو کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عرفان محی الدین ڈار، محمد آصف خان اور گوہر مقبول راتھر نامی افراد پر ”پی ایس اے“ لاگو کر کے انہیں جموںخطے کی کوٹ بھلوال جیل میںمنتقل کیا گیا ہے۔بھارتی حکام نے انکی گرفتار ی اور کالا قانون لاگو کرنے کا جواز فراہم کرنے کیلئے ان پر بھارت کی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے






