اتر پردیش : سکالر شپ کی عدم فراہمی ،3ہزار سے زائد دلت طلباءکا مستقبل خطرے میں
لکھنو:بھارتی ریاست اتر پردیش میں راجہ مہندر پرتاپ سنگھ یونیورسٹی سے منسلک کالجوں میں زیر تعلیم3ہزار سے زائد دلت طلباءکا مستقبل سکالر شپ کی عدم فراہمی کے باعث خطرے سے دوچار ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے ایک بیان میںکہاکہ 35سو کے قریب دلت طلباءکو سکالر شپ کی فراہمی میںتاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی تعلیم پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔انہوںنے ایکس پر لکھا” راجہ مہندر پرتاپ سنگھ یونیورسٹی، علی گڑھ سے منسلک کئی اضلاع کے کالجوں کے ہزاروں ایس سی/ایس ٹی طلباءکو بروقت اسکالرشپ دینے میں یوگی حکومت کی ناکامی نے دلت طلباءاور انکے والدین میں بڑے پیمانے پر بے چینی کو جنم دیا ہے ،بے حسی اور لاپرواہی کی وجہ سے تقریباً 3500 دلت طلبا کی تعلیم کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ اتر پردیش کے شہر علی گڑھ کی راجہ مہندر سنگھ یونیورسٹی کے دلت طلباءسکار شپ کی عدم فراہم کے خلاف گزشہ کئی دن سے سراپااحتجاج ہیں۔








