انسانی حقوقبھارت

بھارت میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال پر اظہار تشویش

خرم پرویز اور دیگر کارکنوں کے خلاف مقدمات سیاسی جبر کا عکاس

اسلام آباد:
ورلڈ آرگنائزیشن اگینسٹ ٹارچر (او ایم سی ٹی) نے” گلوبل ٹارچر انڈیکس 2025 “ میں بھارت میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انڈیکس میں بھارت کو ایک انتہائی خطرے والا ملک قرار دیتے ہوئے کہا گہا کہ ملک میںپسماندہ طبقوںکو خاص طور پر نشانہ بنایا جاتا ہے۔ انڈیکس میںکہاگیاکہ بھارتی فورسز کو کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورزایکٹ کے تحت بے لگام اختیارات حاصل ہیں۔فارن کنٹری بیوشن (ریگولیشن) ایکٹ(ایف سی آڑ اے)کے تحت 30سے زائد غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کے لائسنس منسوخ کیے گئے ، بھارت میں تشدد کے مقدمات اور دوران حراست ہونے والی ہلاکتوں سے متعلق کوئی ڈیٹا نہیں ، 2ہزار سے زائد تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نہیں لگے ہیں جو سپریم کورٹ کی ہدایت کی خلاف ورزی ہے۔
انڈیکس میں کہا گیا کہ انسانی حقوق کے کشمیری محافظ خرم پرویز، بھارتی کارکنوں جی این سائبابا، سونی سوری، بھیما کوریگاو¿ں اور دیگر کے خلاف طویل عرصے سے جاری مقدمات سیاسی جبر کی عکاسی کرتے ہیں۔KMS-10/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button