حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفد کی مفتی محمد قاسم فخری ، علامہ شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات
اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے ایک وفد نے مفتی محمد قاسم فخری اور علامہ شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات کی ہے اور انہیں آٹھ جولائی کو”برہان مظفر وانی کے یوم شہادت پر ” بنیانِ مرصوص “ کے عوان سے نکالی جانے والی ریلی میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وفد نے تحریک لبیک پاکستان کے رہنما اور رکنِ صوبائی اسمبلی سندھ مفتی محمد قاسم فخری اور شیعہ علماءکونسل کے ممتاز رہنماعلامہ سیّد شہنشاہ حسین نقوی اور فلسطین فاو¿نڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر مریم ابو صابر سے ملاقات کی۔
ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کی گئی اور علاقے میں بھارتی فورسز کی طرف سے جاری انسانی حقو ق کی سنگین پامالیوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔مفتی محمد قاسم فخری اور علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے نہتے کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم کی شدید مذمت کر تے ہوئے کہا کہ بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں پاکستان کے خلاف ننگی جارحیت کی لیکن اسے منہ کی کھانی پڑی۔انہوںنے کہا کہ پاک افواج نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔
حریت کانفرنس کے وفد میں سابق کنوینر سید یوسف نسیم، سیکریٹری جنرل ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ، راجہ خادم حسین، زاہد اشرف اور شیخ عبد الماجد شامل تھے۔
اس موقع پر مفتی محمد قاسم فخری اور علامہ شہنشاہ نقوی نے وفد کو ریلی میں اپنی بھرپور شرکت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ برہان وانی جیسے نڈر کشمیری نوجوانوں کی قربانیاں تحریکِ آزادی کشمیر کا روشن باب ہیں۔ انہوںنے کہا کہ شہداءکو یاد رکھنا ہمارا قومی و دینی فریضہ ہے۔







