مقبوضہ جموں و کشمیر

ادھم پور میں بھارتی فورسز کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائی

جموں: غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع ادھم پور کے علاقے مجلٹا میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آپریشن میں بھارتی فوج، پیراملٹری سینٹر ریزرو پولیس فورس اورپولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کے اہلکار شامل ہیں۔قابض حکام نے دعویٰ کیا کہ آپریشن کے دوران فورسز کے اہلکار فائرنگ کی زد میں آگئے جس کے بعد جھڑپ شروع ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں اضافی کمک بھیج دی گئی ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button