مودی کے’ اچھے دن ‘ کے وعدے محض دھوکہ تھے، جے رام رمیش
نئی دلی: کانگریس کے سینئر رہنما جے رام رمیش نے ریزرو بنک آف انڈیا کی تازہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے مودی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت کا حال بدترین ہوچکا ہے اور عوام مہنگائی، بے روز گاری اور قرض کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جئے رام رمیش نے ”ایکس“ پر لکھا کہ گزشتہ گیارہ برسوں میں مودی حکومت نے کئی ایسا کام نہیںکیا یا کوئی ایسی پالیسی نہیں بنائی جس سے عام شہری کا بھلا ہو،بلکہ تمام فیصلے صرف سرمایہ داروں اور دوستوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے کیے گئے۔ انہوںنے لکھا” یہ سچائی ہر روز کسی نہ کسی شکل میں سامنے آرہی ہے کہ’ اچھے دن ‘ کے وعدے محض دھوکہ تھے ۔ انہوںنے کہا کہ ملک پر قرض کا بوجھ اب ناقابل برداشت سطح تک پہنچ چکا ہے ۔
جئے رام رمیش نے کہا کہ ریزرو بنک آف انڈیا(آر بی آئی) کی رپورٹ سے واضح ہوتا ہے کہ ہر شہری پر اوسطاً قرض 90ہزار روپے کے اضافے کے ساتھ 8.4لاکھ روپے تک پہنچ گیا ہے ۔ KM







