جائیداد ضبط

قابض حکام نے پلوامہ میں ایک اورکشمیری کی جائیداد ضبط کرلی

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں قابض حکام ضلع پلوامہ کے علاقے رتنی پورہ میں ایک اورکشمیری کی جائیداد ضبط کرلی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے رتنی پورہ کے علاقے کھربٹ پورہ میں گلزار احمد ڈار کا دومنزلہ مکان غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے تحت ضبط کرلیا۔بھارتی پولیس کا کہناہے کہ ضبط شدہ مکان کوفروخت، منتقل یا کرایہ پر دینے کی اجازت نہیں ہے اورخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ قابض حکام نے 5اگست2019کے بعد جب مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی گئی ، کشمیریوںکے گھروں ،زمینوں اوردیگر جائیدادوں پر قبضہ کرنے کاسلسلہ تیز کردیاہے تاکہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کیا جائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button