مقبوضہ جموں و کشمیر
کولگام :سڑک حادثے میں 17 امرناتھ یاتری زخمی
سری نگر:
بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں تین بسوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 17 امرناتھ یاتری زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حادثہ ضلع میں کھڈوانی کراسنگ کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک بس نے کنٹرول کھو دیا اور دو دیگر گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔ زخمیوں کو علاج کے لیے گورنمنٹ میڈیکل کالج اسلام آباد منتقل کیا گیا۔زخمی یاتریوںمیں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔




