حادثات

ڈوڈہ: گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 5افراد ہلاک، 17زخمی

پہلگام میں امرناتھ یاترا کے دوران ایک ہندو یاتری ہلاک

سرینگر: مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈا میں ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گرنے سے 5افراد ہلاک اور17زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گاڑی ضلع کے علاقے پونڈہ میں ڈوڈا۔بارتھ سڑک سے پھسل کر کھائی میں گری ۔ایک بھارتی عہدیدار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ حادثے میں 5افراد ہلاک اور 17زخمی ہو ئے ہیں ۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے ۔
ایک اورواقعے میں ضلع اسلام آباد کے علاقے پہلگام میں جاری ہندو امرناتھ یاترا کے دوران چند نواری گیٹ کے قریب ایک یاتری ہلاک ہو گیا ہے۔ریاست مہاراشٹر کا رہائشی سنجے مسورکاتھ بے ہوش ہوکر گرا اور موقع پر ہی دم توڑ دیا۔
ادھر ضلع کولگام کے علاقے برنال میں ایک سرکاری اسکول میں لگنے والی آگ سے کم از کم تین عمارتوں کو نقصان پہنچاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button