انسانی حقوق

مودی حکومت نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کررکھے ہیں، حریت رہنما

اقوام متحدہ سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل

سرینگر: بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں حریت رہنماوں اور تنظیموں نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی مظالم کو روکنے اور تنازعہ کشمیر کو اپنی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرانے کیلئے کردار ادا کرے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنماﺅں اور تنظیموں نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام علاقے میں تعینات 10لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوں کی طرف سے پھیلائے جانے والے خوف ودہشت کے ماحول میں زندگی گزار رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ مودی حکومت نے مقبوضہ جموںوکشمیر کو ایک بڑے فوجی کیمپ میں تبدیل کر کے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کررکھے ہیں، بی جے پی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے آزادی کے جائز مطالبے کو دبانے کے لیے فورسز کو ان پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں، گھروں پر چھاپوں اور بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کے ذریعے کشمیریوں کا جینا دو بھر کر رکھا ہے ۔ بے گناہ کشمیریوں خاص طور پر نوجوانوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے جیسے کالے قوانین کے تحت گرفتار کر کے جیلوں اور عقوبت خانوںمیں ڈالا جاتا ہے۔
حریت رہنماﺅں اور تنظیموں نے کہا کہ بھارت کی تمام تر چیرہ دستیوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنے شہداءکے عظیم مشن کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن وترقی کا خواب کبھی پورا نہیں ہوسکتا لہذ عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ اس مسئلے کے حل کیلئے کردار ادا کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button