مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز نے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ تیز کردیا۔ مختلف علاقوں سے 150سے زائد گرفتار

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فورسز اہلکاروں نے مختلف اضلاع میں آزادی پسند کشمیریوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ تیز کر تے ہوئے مزید 150 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پیرا ملٹری، پولیس اور حساس اداروںکے اہلکاروں نے سری نگر اور وادی کشمیر کے دیگر اضلاع میں گھروں پر چھاپے مارے ،خواتین اور بچوں سمیت مکینوں کو ہراساں کیا اور اہم دستاویزات، فون، لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیجیٹل آلات ضبط کر لیے۔
فورسز کے ایک اعلیٰ افسر نے صرف سرینگر سے ڈیڑھ سو سے زاہد افراد کو حراست میں لینے کی تصدیق کی ہے۔آخری اطلاعات تک چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button