تعزیت
کشمیرمیڈیاسروس کے سب ایڈیٹر عبدالعزیز کی والدہ مقبوضہ کشمیر میں انتقال کر گئیں

اسلام آباد : کشمیر میڈیا سروس کے سب ایڈیٹر عبدالعزیز کی والدہ آج صبح بھارت کے غیر قانونی طورپر زیرقبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ان کے آبائی گائوں نینا سنگم میں انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر 85برس تھی۔
کے ایم ایس کے عملے نے عبدالعزیز اور ان کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اورتعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ عملے کے ارکان نے مرحومہ کی بلندی درجات اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔کے ایم ایس کے ارکان نے دکھ کی اس گھڑی میں عبدالعزیز کے لیے اپنی مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اعادہ کیا ۔







