نئی دلی :بھارت کے نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ مستعفی ہو گئے
نئی دلی:
بھارت کے نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 74سالہ جگدیپ دھنکھڑ اگست 2022میں بھارت کے نائب صدرمنتخب ہوئے تھے اور انہوںنے صحت کے مسائل کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جگدیپ دھنکھڑ نے صدر دروپدی مرمو کو لکھا گیا ایک خط سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیاہے ، جس میں کہا گیا تھا کہ صحت کے مسائل کے پیش نظر بھارت کے نائب صدر کے عہدے سے فوری طور پر مستعفی ہورہا ہوں۔بھارت میں نائب صدر ملک کا دوسرا اعلی ترین آئینی عہدہ ہے اورنائب صدر پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا راجیہ سبھاکا چیئرمین بھی ہوتا ہے۔اگر صدارتی عہدے میں کوئی عارضی خلا پیدا ہو تو نائب صدر ملک کے قائمقام مصدر کے فرائض بھی انجام دیتا ہے۔بھارتی آئین کے آرٹیکل 68کی شق 2کے مطابق، نائب صدر کے عہدے کو انتخاب کے ذریعے پر کیاجاتاہے ۔







