مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی حکومت لداخ کے عوام سے کیے گئے وعدوں سے پیچھے ہٹ رہی ہے: سونم وانگچک

لہہ:غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیرکے خطے لداخ کے معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت لداخ کے عوام سے کیے گئے وعدوں سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔ مذاکرات کا طے شدہ دور نہ ہونے سے خطے میں جمہوری نظام کی بحالی کی امیدوں کو ایک بار پھر دھچکا پہنچا ہے۔
سونم وانگچک نے نئی دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے بے نتیجہ مذاکرات کے بعد بھارتی وزارت داخلہ کے حکام نے 22اکتوبر کو مزید بات چیت کا عندیہ دیا تھا۔ تاہم، یہ ملاقات نہ ہو سکی۔انہوں نے بتایا کہ لہہ ایپکس باڈی اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس کے نمائندوں نے 15اکتوبر کو لہہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران بھارتی وزارت داخلہ کو اپنا مسودہ پیش کیا تھا۔ وانگچک کے مطابق، دونوں مسودوں کا نکات کی بنیاد پر تقابلی جائزہ لیا گیا تھا۔ توقع تھی کہ اگلی ملاقات میں اختلافات پر بات ہوگی۔انہوں نے اسے بداعتمادی اور دھوکا قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ 22مئی کو بھارتی وزارت داخلہ کی ذیلی کمیٹی اور دونوں تنظیموں کے نمائندوں کے درمیان ملاقات سے پیش رفت کی امید پیدا ہوئی تھی۔ لداخ کے دیرینہ مطالبات میں آئینی تحفظات اور جمہوری نمائندگی شامل ہیں۔
سونم وانگچک نے کہا کہ ابتدا میں لداخ کے لیے ریاست کے درجہ کامطالبہ گیا تھا۔ تاہم خطے میں وسائل کی کمی کا موقف سامنے آنے کے بعد قانون ساز اسمبلی اور آئینی تحفظات کے ساتھ یونین ٹیریٹری کا مطالبہ پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا، قانون ساز اسمبلی اور آئینی تحفظات کے بغیر کوئی متبادل قابل قبول نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ منتخب قانون ساز اسمبلی ضروری ہے تاکہ عوام اپنی زمین، وسائل اور مستقبل سے متعلق فیصلوں میں حصہ لے سکیں۔ ان کے مطابق اس وقت قابض انتظامیہ یکطرفہ فیصلے کر رہی ہے اور ضلعی کونسلوں کے اختیارات بھی محدود کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا، ایک لیفٹیننٹ گورنر کو برطانوی وائسرائے کی طرح مقرر کیا گیا ہے، جو یکطرفہ فیصلے کرتا ہے۔ یہ بھارتی جمہوریت پر بدنما داغ ہے۔ انہوںنے لداخ کی زمین، وسائل اور ثقافتی شناخت کے تحفظ پر بھی تشویش کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی تقریبا 90فیصد آبادی قبائلی برادریوں پر مشتمل ہے۔ کارپوریٹ مفادات سے متعلق فیصلوں میں مقامی آبادی کے نظرانداز ہونے کا خدشہ ہے۔
وانگچک نے لداخ میں ہائی کورٹ بنچ اور سڑکوں و ہوائی اڈوں کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری کا اعتراف کیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ یہ ترقی جمہوری حقوق کا متبادل نہیں بن سکتی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button