مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں نے سرینگر میں ایک جعلی مقابلے میں تین کشمیری نوجوان شہید کردیے

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع سرینگر میں تین کشمیری نوجوانوں کو ایک جعلی مقابلے میں شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج اور پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے داچھی گام میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران جعلی مقابلے میں شہید کیا۔بھارتی پولیس حکام نے صحافیوں کو بتایا کہ آپریشن داچھی گام کے علاقوں لڈواس، درہ اور ملحقہ علاقوں میں شروع کیاگیا ہے اور اس وقت فوجی آپریشن جاری ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button