بھارت

مودی جی میں جرات ہے تو کہیں صدر ٹرمپ جھوٹ بول رہے ہیں ، راہل گاندھی کا چیلنج

نئی دلی:
بھارت میں اپوزیشن رہنما راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے29بار دعویٰ کیاہے کہ انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کرائی تاہم مودی جی نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے لوک سبھاسے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کو چیلنج کیاکہ اگر ان میں واقعی جرات ہے تو وہ کھڑے ہو کر اعلان کریں کہ صدرٹرمپ نے جھوٹ بولا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس رہنما نے کہاکہ وزیراعظم مودی نے یہ نہیں کہا کہ صدرٹرمپ جھوٹ بول رہے ہیں۔ سب جانتے ہیں کہ مودی جی یہ کہنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتے، یہ حقیقت ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر وزیراعظم مودی بولیں گے تو ٹرمپ کھل کر سچائی بیان کردیں گے،جس سے نریندرمودی خوفزدہ ہیں ۔ راہل گاندھی نے کہا کہ عالمی سطح پر بھارت کا موقف مسترد ہو چکا ہے اور اسکی ناکامیوں کو پوری دنیا نے کھل کر تسلیم کیا ہے۔راہل گاندھی نے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور خارجہ پالیسی پر بھی کڑی تنقید کی ۔انہوں نے کہاکہ عالمی سطح پر کسی بھی ملک نے "پہلگام” واقعے کے بعد پاکستان کا نام تک نہیں لیا، جس سے بھارت کی سفارتی پوزیشن کو بری طرح زک پہنچی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button