بھارت

مالیگائوں بم دھماکے کافیصلہ مایوس کن ہے ، اسد الدین اویسی

ملزمان کی رہائی کیلئے دانستہ طور پر ناقص تفتیش کی گئی

نئی دلی:بھارت میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے 2008کے مالیگائوں بم دھماکے کے مقدمے میں تمام 7ملزمان کو عدالت کی طرف سے بری کئے جانے پر سخت مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اسے جان بوجھ کر ناقص تفتیش اور استغاثہ کا نتیجہ قرار دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اسد الدین اویسی نے ایکس پر ایک پیغام میں مالیگائوں بم دھماکے کے مقدمے میں ممبئی کی خصوصی عدالت کی طرف سے 17سال بعد بی جے پی رہنما پرگیہ ٹھاکر، لیفٹیننٹ کرنل پروہت سمیت تمام7ملزمان کو ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر بری کرنے کے فیصلے کو مایوس کن قراردیا۔ انہوں نے کہاکہ دھماکے میں 6 نمازی جاں بحق اور 100کے قریب زخمی ہوئے تھے اور انہیں ان کے مذہب کی وجہ سے نشانہ بنایا گیاتھا۔ اسد الدین اویسی نے کہاکہ ہدانستہ طور پر ناقص تفتیش اورکمزوراستغاثہ ملزمان کے بری ہونے کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہاکہ دھماکے کے 17 سال بعد عدالت نے تمام ملزمان کو ثبوت کی کمی کی وجہ سے بری کردیا۔ کیا مودی اوردیویندر فڑنویس کی بی جے پی حکومتیں اس فیصلے کے خلاف اسی طرح اپیل کریں گی جس طرح انہوں نے ممبئی ٹرین دھماکوں کے ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل کی ہے ؟انہوں نے کہاکہ کیا مہاراشٹر کی سیکولر سیاسی جماعتیں احتساب کا مطالبہ کریں گی؟ ان 6 لوگوں کو کس نے مارا؟


واضح رہے کہ مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگائوں میں 2008میں ایک مسجد کے باہر بم دھماکے میں 6نمازی جاں بحق اوور 100کے قریب زخمی ہو گئے تھے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button