پاکستان

پاکستان کی نئی راکٹ فورس کا قیام؛ مودی حکومت کے جنگی جنون پر کاری ضرب

اسلام آباد: پاکستان کی نئی راکٹ فورس کمانڈ کا قیام مودی حکومت کے جنگی جنون پر کاری ضرب ثابت ہو رہا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت میں مودی کے زیر قیادت ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی حکومت کو معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست دیکر پاک فوج نے بھارت کے مذموم جنگی عزائم کو خاک میں ملا دیاتھا۔معرکہ حق میں پاکستان نے فتح ون اور فتح ٹومیزائلوں سے بھارت کومنہ توڑ جوا ب دیا اور متعدد دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ۔مودی کے بڑھتے ہوئے جنگی جنون کے پیش نظر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یومِ آزادی پر آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے قیام کا اعلان کیاتھا۔ دفاعی صلاحیت میں اضافے اور دشمن کو ہر سمت سے وار کرنے کے لیے نئی راکٹ فورس کا قیام کیا جا رہاہے۔ الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان نے آرمی راکٹ فورس کمانڈ قائم کر کے اپنی دفاعی حکمتِ عملی میں انقلابی قدم اٹھایا ہے۔ یہ کمانڈ پاکستان کو کویڈ پرو کو پلس حکمتِ عملی پر موثر طورپرعملدرآمد کی صلاحیت فراہم کرے گی۔ نئی فورس کے ذریعے بھارت کے خلاف پاکستان کی روایتی جنگی صلاحیت کئی گنا بڑھ جائیگی۔ یہ فورس بھارت کے جارحانہ رویے اور میزائل جنون سے نمٹنے کیلئے ناگزیر قرار دی جا رہی ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ راکٹ فورس کا قیام پاکستان کی دیرپا دفاعی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ یہ فورس پاکستان کو بھارت کے خلاف روایتی سطح پر گہرے اور درست حملے کرنے کی طاقت دے گی۔پاکستان کی نئی راکٹ فورس مودی کے جنگی جنون کے لیے مستقل ڈرائونا خواب ہے۔ مودی سرکار کے ہتھیاروں کی دوڑ کا جواب پاکستان نے بروقت اور فیصلہ کن قوت سے دے دیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button