پاکستان

بھارتی ظلم و جبر کے باوجود کشمیری عوام حق خودارادیت کی جدوجہد میں ثابت قدم ہیں، اسحاق ڈار

اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارتی ظلم و جبر کے باوجود کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ثابت قدم ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یومِ استحصال کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں نائب وزیراعظم نے کہا کہ بھارت گزشتہ 78برسوں سے کشمیری عوام کو ان کے حقِ خودارادیت سے محروم رکھے ہوئے ہے۔ 5اگست 2019کے بعد اس نے ظلم و جبر، آبادیاتی تبدیلی، ذرائع ابلاغ پر قدغن اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاری جیسے اقدامات سے کشمیریوں کی آواز دبانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان مظالم کے باوجود کشمیری عوام حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں ثابت قدم ہیں۔ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا حق خودارادیت دیا جائے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورت حال کو بہتر بنایا جائے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اہل کشمیر کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت اس وقت تک جاری رکھے گا، جب تک انہیں ان کا حقِ خودارادیت حاصل نہیں ہوجاتا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button