مقبوضہ جموں و کشمیر

کولگام:محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائی پانچویں روز بھی جاری

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں بھارتی فوجیوںنے آج منگل کو مسلسل پانچویں روز بھی محاصرے اور تلاشی کی پر تشدد کارروائی جاری رکھی ،جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کودرپیش مشکلات میں کئی گنااضافہ ہو گیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے کارروائی کے دوران ایک کشمیری نوجوان کی شہادت کی تصدیق کی ہے،جبکہ آزاد میڈیا کی اطلاعات کے مطابق ضلع کے علاقے اکھل میں جمعہ کو فوجی آپریشن شروع ہونے کے بعد سے کم سے کم پانچ نوجوانوں کو شہید کیاگیاہے۔بھارتی پولیس حکام نے اعتراف کیا ہے کہ کارروائی کے دوران ڈرونز، ہیلی کاپٹر اور ایلیٹ اسپیشل فورسز کو بھی استعمال کیاجارہاہے ۔ جھڑپوں کے دوران چار بھارتی فوجیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔بھارتی فوج کے اضافی دستوں کو علاقے میں تعینات کیاگیاہے ۔ ڈائریکٹر جنرل پولیس نلین پربھت اور بھارتی فوج کی15کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل پرشانت سریواستو سمیت اعلیٰ بھارتی حکام نے تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کاجائزہ لینے کیلئے علاقے کا دورہ کیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button