پابندیاں

مقبوضہ کشمیر: بھارتی یوم آزادی سے قبل پابندیاں مزید سخت، کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ

نوجوانوںکی پکڑ دھکڑکاسلسلہ تیز

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں انتظامیہ نے 15 اگست کو بھارتی یوم آزادی سے قبل پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں جس سے پہلے سے ریاستی دہشت گردی کاشکار کشمیریوں کے مصائب و مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
کشمیر میڈیاسرس کے مطابق نئی دلی کے مسلط کر دہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے مقبوضہ جموں وکشمیرکے تمام 20اضلاع میں سخت پابندیاں نافذ کر دی ہیں ۔ وادی کشمیر کے تمام حساس مقامات کی نگرانی بڑھا دی گئی ہے ۔ ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لوگوںکی نقل و حرکت پر کڑی نگاہ رکھی جارہی ہے۔ ورکنگ باﺅنڈری اور کنٹرول لائن کے نزدیک والے علاقوںمیں تمام سڑکوں کی ناکہ بندی کی گئی ہے ، گاڑیوں ، مسافسروں اور راہگیروں کی سخت تلاشی لی جا رہی ہے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس ودھی کمار بردی نے سری نگر میں صحافیوں کو بتایا کہ یومِ آزادی کی تقریبات کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر انتظامات بروئے کار لائے جا رہیے ہیں۔ بڑی تعداد میں فورسز اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
دریں اثنا بھارتی پولیس نے نوجوانوں کی پکڑدھکڑکا سلسلہ تیز کر دیا ہے ۔ نوجوانوں کو تھانوںمیں طلب کر کے ہراساں اور قید کیا جا رہا ہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button