بھارتخصوصی دن

نئی دلی: پاکستانی ہائی کمیشن میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی

نئی دلی:
بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے پاکستانی ہائی کمیشن میں پرچم کشائی کی پروقارتقریب منعقد ہوئی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تقریب میں پاکستان کے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے قومی پرچم بلند کیا۔اس موقع پر صدرِ مملکت آصف زرداری، وزیرِاعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی حاضرین کو پڑھ کر سنائے گئے۔ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے تقریب سے خطاب میں کرتے ہوئے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح کی مدبرانہ قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے آزادی کے لیے تاریخ کا رخ موڑا۔ پاکستان مسلمانوں کے حقِ خودارادیت کی ایک طویل اور عظیم جدوجہد کی کامیاب تکمیل ہے۔انہوں نے کہاکہ آزادی ایک عظیم نعمت اور خدا کا انمول تحفہ ہے، جس کا ہمہ وقت دفاع ناگزیر ہے۔سعد احمد وڑائچ نے مزید کہاکہ یہ آزادی شہدا کے خون کی قربانی سے حاصل ہوئی ہے اور پاکستان آج اپنی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ہر بیرونی خطرے یا جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی اہلیت رکھتا ہے اور غلبے کی نیت سے مسلط کی گئی جنگ میں دشمن خود پسپا ہوا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button