مقبوضہ جموں و کشمیر

سانبا : بھارتی فوجیوں نے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کردیا

جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز اہلکاروں نے ضلع سانبا کے کئی دیہات میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کردیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ آپریشن ضلع میں ورکنگ باﺅنڈری کے قریب واقع علاقوں کندرال، ابتل، بہادر پور اور ملحقہ دیہات میں شروع کیا گیا ہے۔۔ بھارتی فورسز اہلکاروں نے آپریشن والے علاقوں کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کرکے تلاشی کی کارروائی شروع کردی ہے۔

بھارتی حکام نے دعویٰ کیا کہ یہ آپریشن علاقے میں ایک مشتبہ ڈرون کی موجودگی کی اطلاع پر شروع کیا گیا

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button