مقبوضہ جموں و کشمیر

بانڈی پورہ: باغ سے ایک شخص کی لاش برآمد

سرینگر:غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بانڈی پورہ کے گائوں کوئل مقام کے رہائشی 55سالہ بشیر احمد شیری گوجری کی لاش ایک باغ سے ملی ہے ۔
ادھر سرینگر کے نواحی علاقے ایچ ایم ٹی کے قریب ایک گاڑی الٹنے سے کم سے کم 9 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ٹی کے کالج کے قریب پیش آنے والے حادثے میں 9 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج معالجے کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button