بھارت

”را“ کی دہشت گردانہ کارروائیوں سے عالمی امن کو سنگین خطرات لاحق

اسلام آباد :بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ (را)مودی حکومت کی ایما پر بیرون ملک سیاسی مخالفین اور کارکنوں کو نشانہ بنانے کے ایک پریشان کن سلسلے میں ملوث ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جون 2023 میں کینیڈا میں سکھ کارکن ہردیپ سنگھ نجر کے قتل اور اس کے بعد سکھ رہنما گروپتونت سنگھ پنون کو امریکی سرزمین پر قتل کرنے کی ناکام سازش نے نہ صرف بھارت کی بین الاقوامی قانون اور ریاستی خودمختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں بلکہ عالمی سطح پر کی جانے والی دہشت گردی کو بھی بے نقاب کر دیا ہے۔ یہ وحشیانہ کارروائیاں مودی کی قیادت میں ایک بدمعاش ہندوتوا دہشت گرد ریاست کے طور پر بھارت کی اصل فطرت کو ظاہر کرتی ہیں۔
کینیڈین حکام نے تصدیق کی تھی کہ سکھ شہری اور نئی دہلی کی پالیسیوں کے سخت ناقد نجار کے بہمانہ قتل میں سفارت کار وں کے بھیس میں بھارتی جاسوسوں ملوث تھے ، اسی طرح امریکہ میں گروپتونت سنگھ پنن کے قتل کی کوشش ناکام ہونے کے بعد امریکی حکام نے بھارتی حکومت کو وارننگ جاری کی تھی ۔ ان دووقعات نے مودی حکومت کی بین الاقوامی دہشت گردی کو مزید بے نقاب کیا ہے۔
بھارت گزشتہ کئی دہائیوں سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے جبکہ وہ پاکستان میں بھی دہشت گردی کی سرگرمیوں کی مالی معاونت کر رہا ہے۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری اور اس کے ہوشربا انکشافات نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے بھارتی تخریبی کارروائیوں کے ٹھوس ثبوت فراہم کیے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت آمرانہ ہتھکنڈوں کو اپنا رہی ہے، وہ اپنے ناقدین اور حزب اختلاف کو دبانے کیلئے ریاستی تحقیقاتی اداروں کا بھر پور استعمال کر رہی ہے ۔ بی جے پی حکومت کی کارستانیوں نے پورے خطے کا امن و استحکام داﺅ پر لگادیا ہے ۔ اسکی جارحانہ کارروائیوں سے عالمی امن کو بھی سنگین خطرات لاحق ہیں۔
اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری مودی حکومت کی شرانگیز کارروائی کا نوٹس لیں اور عالمی اصولوں اور قوانین کی سنگین پامالیوں پر اسے جواب دہ ٹھہرائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button