مقبوضہ جموں و کشمیر

محبوبہ مفتی کی نریندر مودی کے دورہ اسرائیل پر کڑی تنقید

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ دورہ اسرائیل پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی کے دورہ اسرائیل سے عالمی سطح پر غلط پیغام گیاہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر دنیا بھر میں نیتن یاہو کو شدید تنقید کا سامنا ہے اور بین الاقوامی فوجداری عدالت نے اس کے خلاف فرد جرم عائد کی ہے، جس کے باعث وہ کئی ممالک کا دورہ کررہا ۔محبوبہ مفتی نے کہا 140کروڑ بھارت کے عوام کی نمائندگی کرنے والے مودی جی نے اسرائیل جا کر ایک ایسے شخص کو گلے لگایا ہے جس پر مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کے سنگین الزامات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی موجودہ سنگین صورتحال کے تناظر میں نریندر مودی کو ایسے اقدامات کے عالمی اثرات کو مدنظر رکھنا چاہیے۔غزہ میں عام شہریوں کے قتل عام پر نیتن یاہو کو جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے ۔مقامی سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں قبل از وقت پنچایت انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو امید تھی کہ نئی حکومت کے قیام کے بعد ان کے مسائل حل ہوں گے، تاہم ان کی توقعات پوری نہیں ہوئیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button