بھارت

لندن : تارکین وطن گروپوں کا احتجاج ، بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کی مذمت

لندن:جنوبی ایشیاءسے تعلق رکھنے والے تارکین وطن گروپوں نے بھارت میں اقلیتوں پر ظلم و ستم، بنگالی مسلمانوں کو نشانہ بنانے اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف لندن میں احتجاج کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق، جنوبی ایشیاءیکجہتی گروپ اور دیگر تارکین وطن تنظیموں کے درجنوں کارکن لندن کے گورڈن اسکوائر پر جمع ہوئے، نعرے لگائے ، مزاحمتی نظمیں پڑھیں اور گیت گائے۔
مقررین نے کہاکہ بھارتی شہری ہونے کے باوجود بنگالی مسلمانوں کو حراست، تشدد، گھروں کی مسماری اور یہاں تک کہ بنگلہ دیش جلاوطنی کا سامنا ہے۔ بنگالیوں کو محض مسلمان ہونے کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
مظاہرین نے نہ صرف بھارتی مسلمانوں، دلتوں اور عیسائیوں کے ساتھ بلکہ اسرائیلی درندگی کا شکار غزہ کے لوگوں کے ساتھ بھی اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے ہندوتوا پر مبنی پالیسیوں، بشمول اقلیتوں پر حملوں، بلڈوزر کارروائی، مقبوضہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی اور جبر و استبداد کی دیگر کارروائی کی مذمت کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button