اترپردیش: ہندو انتہا پسندوں کا مسلم نوجوانوں پر وحشیانہ تشدد ، ہندوتوا نعرے لگوائے
لکھنو: بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہندوتوابلوائیوں نے ایک مسلم نوجوان کو وحشیانہ تشددکا نشانہ بنایا اور اسے ہندوتوا نعرے لگانے پر مجبور کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بلوائیوںکے ایک گروپ نے ریاست کے ضلع بریلی میں ایک مسلمان نوجوان شعیب احمد پرتشدد کیا ،اس کے پاس موجود پیسے چھین لئے اور ہندوتوانعرے لگوائے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوائیوں نے دبئی سے واپس آنے والے شعیب کو مبینہ طور پر روکا اور تشددکرنے کے علاوہ اس سے 9ہزار روپے بھی چھین لئے۔پولیس نے بتایا ہے کہ حملہ آوروں نے شعیب پر تشدد کی ویڈیو ریکارڈ کی اور سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ ویڈیو میں بلوائیوں کو متاثرہ شخص پر نام نہاد "لو جہاد” میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، یہ اصطلاح ہندوتوا گروپ مسلمانوںکو بدنام کرنے کیلئے استعال کرتے ہیں کہ مسلمان مرد ہندو خواتین سے شادی کرکے ان کا مذہب تبدیل کررہے ہیں۔






