بھارت

بھارت :راہول گاندھی کا مودی کو غیر ملکی روابط پر مباحثے کا چیلنج

آر ایس ایس سربراہ موہن بھگوت کو جج مقرر کرنے کی تجویز

نئی دہلی: کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو غیر ملکی روابط پر کھلے مباحثے کا چیلنج د یتے ہوئے کہاہے کہ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھگوت اس مباحثے کے جج بن سکتے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریںلوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ان کے چیلنج کو 24گھنٹے گزر چکے ہیں۔ مودی مباحثے کے لیے مقام، تاریخ اور جج کا انتخاب خودکر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا، ڈرو مت۔ آپ کہتے ہیں کہ حزب اختلاف ملک دشمن ہے۔ کوئی بھی اسٹیج اور مقام منتخب کریں اور میرے ساتھ مباحثہ کریں۔ ملک دشمن کون ہے؟ غیر ملکی طاقتوں سے کس کے روابط ہیں؟ اور ان روابط کی نوعیت کیا ہے؟
انہوں نے تجویز دی کہ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھگوت مباحثے کے جج بن سکتے ہیں۔ اس موقع پر میڈیا اور نوجوانوں کو بھی موجود ہونا چاہیے۔راہول گاندھی نے اس سے قبل الزام لگایا تھا کہ مودی غیر ملکی طاقتوں کی مدد سے وزیر اعظم بنے اور اقتدار میں برقرار ہیں۔ مودی نے ہفتے کے روز گجرات کے دورے کے دوران راہول کا نام لیے بغیر جوابی تنقید کی تھی۔ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ ملک کے اندر موجود عناصر عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔
راہول گاندھی نے کہا کہ مباحثے میں ملک کے مالیاتی نظام پر بھی بات ہونی چاہیے۔ اس کے علاوہ امریکی معاہدے پر مذاکرات کے حالات بھی زیر بحث آنے چاہئیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کابینہ کو اعتماد میں لیے بغیر یہ معاہدہ عجلت میں کیوں کیا گیا۔ انہوں نے اڈانی کیس کی بندش اور ایپسٹین معاملے کو بھی مباحثے کا حصہ بنانے کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button