انسانی حقوق

یاسین ملک کی بیٹی کی والد کی سزا کیخلاف عالمی برادری سے مدد کی اپیل

راولپنڈی: غیر قانونی طورپر نظربندجموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی 13سالہ بیٹی رضیہ سلطانہ نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے والد کو سیاسی انتقام کے تحت دی جانے والی سزا سے بچانے کے لئے فوری مداخلت کرے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق رضیہ سلطانہ نے چین اورامریکہ سمیت عالمی طاقتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ان کے والد کو مودی حکومت جعلی مقدمات میں پھنسا کرکنگرو کورٹ کے ذریعے ظلم کا نشانہ بنارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی تحریک خود ارادیت کی ایک نمایاں آواز یاسین ملک طویل عرصے سے بھارتی حکام کی گرفت میں ہیں ۔ رضیہ سلطانہ نے محمد یاسین ملک کی عمرقید کی سزا کو اجاگرکرتے ہوئے کہا کہ اب انہیں موت کی سزا دلانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ مقدمہ غیر منصفانہ اور غیر شفاف ہے۔
👈 https://www.facebook.com/share/v/1B3vkSM6wq/

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button