مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فوجیوں نے ضلع بارہمولہ میں ایک کشمیری نوجوان شہیدکردیا

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع بارہمولہ میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو کنٹرول لائن کے نزدیک ضلع کے علاقے بوچھر اوڑی میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔





