واشنگٹن : نیشنل گارڈ پر فائرنگ، امریکہ نے افغانوں کی امیگریشن درخواستوں پر کام روک دیا
واشنگٹن: امریکا نے واشنگٹن میں وائٹ ہائوس کے قریب افغان تارکین وطن کی فائرنگ سے نیشنل گارڈ کے 2اہلکاروں کے زخمی ہونے کے واقعے کے بعد افغان باشندوں کی امیگریشن کی درخواستوں پر غیر معینہ مدت کیلئے کام روک دیاہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امریکی امیگریشن ایجنسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغان باشندوں کی امریکا میِں امیگریشن کی درخواستوں کو غیر معینہ مدت تک لیے روک دیا گیا ہے۔ ایجنسی نے کہا ہے کہ اس کا واحد مشن اور توجہ ملک اور عوام کی حفاظت پر مرکوز ہے۔
واضح رہے کہ یہ فیصلہ وائٹ ہائوس کے قریب افغان شہری کی فائرنگ میں نیشنل گارڈز کے دو اہلکاروں کے زخمی ہونے کے بعد کیاگیاہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے بھی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ فائرنگ میں ملوث افغان ملزم رحمان اللہ 2021میں صدر بائیڈن کے دور مین امریکا آیا تھا۔انہوں نے ہدایات جاری کی ہیں کہ بائیڈن دور میں افغانستان سے امریکا آنے والے ہر غیر ملکی خاص طورپر افغان شہریوں کی دوبارہ جانچ پڑتال کی جائے۔








