مقبوضہ جموں و کشمیر

میرواعظ عمر فاروق کا کشمیری نظربندوں کی رہائی کیلئے مشترکہ کوششوں پر زور مسلمانوں کو ربیع الاول کی مبارکباد

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے جموں و کشمیر اور بھارت کی مختلف جیلوں میں قید ہزاروں کشمیری نظر بندوں کی فوری رہائی کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ غیر قانونی طورپر نظربند ہزاروں کشمیری نظربندوں کی حالت زار کو اجاگر کرنااور ان کی رہائی کیلئے ہر ممکن کوشش کرنا تمام کشمیریوں کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہم واقعی تمام کشمیریوں کی رہائی چاہتے ہیں تو ہم سب کو مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی ۔ انہوں نے کہاکہ اس انسانی مسئلہ پر بھی سیاست کرنا انتہائی شرمناک ہے۔میر واعظ نے تمام سیاسی اور سماجی گروپوں اور سول سوسائٹی کے اراکین سے اپیل کی کہ وہ مل کر کشمیری نظربندوں کی رہائی کے لیے جدوجہد کریں۔
ادھر میرواعظ کشمیر عمر فاروق نے ماہ ربیع الاول کے مقدس مہینے کی آمد پر امت مسلمہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے اسی ماہ متبرک میں انسانیت کے آخری نجات دہندہ پیغمبر رحمت حضرت محمد ۖ کی ولادت اور بعثت ہوئی ہے اور آپۖ کی آمد اور تشریف آوری سے انسانیت میں ہمیشہ کیلئے فصل بہار آئی۔انہوں نے کہا کہ اس عظیم اور بابرکت مہینے کے فیوض و برکات اور سیرت نبویۖ کے عظیم پیغامات سے اسی وقت استفادہ کیا جاسکتا ہے جب ہم سیرت نبوی ۖاور اسوئہ حسنہ کے ہمہ جہت تعلیمات کو اپنی زندگیوں میں عملا شامل کریں۔میرواعظ نے کہا کہ آج ہمیں جن گوناگوں مسائل اور سماجی برائیوں کاسامنا ہے ان سے نجات کا واحد راستہ اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں تعلیمات نبوی ۖ کو شامل کرنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ماہ ربیع الاول کا یہی پیغام ہے کہ ہمارے ائمہ، علما، خطبا، اساتذہ او ر والدین سماج کی بہتر نشو ونما کیلئے سیرت رسول ۖ کو عام کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button