پاک بھارت جنگ

پاکستان اور بھارت سمیت 7جنگیں رکوائیں ، امریکی صدرٹرمپ

جنگ میں7طیارے تباہ ہوئے،خطے میں جوہری جنگ چھڑ سکتی تھی؛ صدر ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک-بھارت جنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ اب تک 7 جنگیں رکوا چکے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق صدر ٹرمپ نے وائٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے رواں سال مئی میں پاک بھارت جند بندی کرائی جوخطے میں جوہری جنگ کاباعث بن سکتی تھی ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اس جنگ میں 7طیارے گرائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے مداخلت کرتے ہوئے تجارت کے ذریعے جنگ رکوائی۔انہوں نے کہا میں نے واضح کیاکہ اگر تم لڑتے رہو گے تو میں تجارت نہیں کروں گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فخریہ انداز میں دعویٰ کیاکہ انہوں نے دنیا بھر میں نے 7 جنگیں رکوائیں جس میں پاک بھارت جنگ بھی شامل ہے۔صدرٹرمپ متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان ممکنہ جوہری جنگ کو روکا۔صدر ٹرمپ نے بھارت کا نام لئے بغیر کہا کہ دنیا کے بعض ممالک میں امریکی پرچم نذر آتش کیا جا رہا ہے اور اسے آزادی اظہار کہا جا رہا ہے۔ یہ سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button