مقبوضہ جموں و کشمیر
کپواڑہ: بھارتی فوج کے حوالدار کی پر اسرار موت

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کے ایک حوالدار کی پراسرار حالات میں موت ہوگئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر میں قائم بھارتی فوج کی چنار کور نے اقبال علی نامی حوالدار کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔ تاہم فوج نے ٹویٹر پر جاری بیان میں حوالدار کی موت کی وجہ نہیں بتائی ہے






