پاکستان

پاکستان کی متوازن خارجہ پالیسی اور موثر ملٹری ڈپلومیسی عالمی افق پر کامیابیوں کی نوید

بین الاقوامی جریدے دی ڈپلومیٹ کا عالمی منظر نامے میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کا اعتراف

اسلام آباد:
پاکستان کی متوازن خارجہ پالیسی اور موثر ملٹری ڈپلومیسی عالمی افق پر کامیابیوں کی نوید بن گئی ہے۔ عالمی منظر نامے میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کا اعتراف بین الاقوامی جریدے دی ڈپلومیٹ کی رپورٹ میں کیاگیاہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دی ڈپلومیٹ کی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ امریکی ترجیحات میں تبدیلی آئی ہے اور اس کاجھکائوبھارت کی بجائے پاکستان کی جانب واضح ہے۔ پاکستان امریکا کے لیے جنوبی ایشیاو مشرقِ وسطی میں اہم کردارکاحامل ہے، حالیہ پاک بھارت تنازعہ نے بھی امریکہ کے اندازے عسکری طاقت کے حوالے سے یکسر بدل دیے ہیں۔دی ڈپلومیٹ کی رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظربھارت کیلئے نیٹ سکیورٹی پرووائیڈر کا کرداربھی ادا کرنامشکل نظر آرہا ہے، امریکہ پاکستان تعلقات کے فروغ سے مشترکہ مفادات کی ہم آہنگی مزیدبہترہو گئی ہے، امریکااب بھارت کو جنوبی ایشیا میں متبادل شراکت دارکے طورپر نہیں دیکھ رہا ، امریکی ترجیحات میں تبدیلی بھارت کے لیے پریشانی کاباعث ہے۔دی ڈپلومیٹ کے مطابق گزشتہ کئی برسوں سے بھارت امریکی ترجیحات میں شامل تھا مگر اب وہ دورختم ہوچکاہے۔پاکستان بھارت کیساتھ تعلقات بہترکرنے کے لیے آمادہ ہے تاہم بھارت نے امن کی پیش کش کاجواب ہمیشہ کشیدگی بڑھا کر دیاہے۔دی ڈپلومیٹ کے مطابق بھارت نے بلوچستان میں خفیہ مداخلت بڑھائی اور بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ مہم چلائی، رواں سال مئی میں پاک بھارت تنازعے نے ایٹمی تصادم کے خدشات کو بڑھا دیا۔ امریکہ نے پاک بھارت جنگ بندی میں کردار ادا کیا۔تاہم بھارت کا مذاکرات سے مسلسل انکار امریکا کے ساتھ تعلقات میں مستقل بے یقینی اور بگاڑ پیدا کر رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button