پاکستان

پاکستان نے پہلا ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے خلاء میں بھیج دیا، آج ہی مدار میں داخل ہوگا

اسلام آباد: پاکستان نے چین کے تعاون سے نیا باب رقم کرتے ہوئے پہلا ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے خلاء میں بھیج دیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سپارکو نے HS-1کے کامیاب لانچ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان خلائی ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل ہو گیا ہے۔ ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ زمین، سبزے، پانی، شہری علاقوں کا تفصیلی تجزیہ کرے گا۔سپارکو نے بتایا کہ جدید سیٹلائٹ سینکڑوں نوری بینڈز میں درست تصاویر حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ سے زرعی منصوبہ بندی اور ماحولیاتی نگرانی میں انقلاب کی توقع ہے۔چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان نے قوم کو مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پاکستان کی حمایت سے قومی منصوبہ حقیقت بن سکا۔سپارکو کے مطابق ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ سے فصلوں، مٹی اور پانی کے معیار کی درست نگرانی ممکن ہے، جنگلات کی کٹائی، آلودگی اور گلیشیئر پگھلنے کی مانیٹرنگ میں مدد ملے گی۔سپارکو نے بتایا کہ سی پیک منصوبوں میں جغرافیائی خطرات کی نشاندہی میں سپیکٹرل سیٹلائٹ معاون ہو گا، پاکستان خلائی ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کی جانب یہ ایک مضبوط قدم ہے۔سپارکو کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ سپارکو ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنا کردار مزید مستحکم کر رہا ہے، ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ پاکستان کے خلائی پروگرام میں بڑی پیش رفت ہے جو ملک کو پائیدار ترقی کے لیے ابھرتے ہوئے خلائی رہنمائوں میں شامل کرے گا۔سپارکو نے اعلان کیا کہ سیٹلائٹ آج ہی اپنے مخصوص مدار میں داخل ہوجائے گا، پاکستان کی جانب سے اس سال یہ خلا میں بھیجا جانے والا تیسرا سیٹلائٹ ہے۔ سٹیلایٹ کی اپنے مدار میں ٹیسٹنگ کو دو ماہ لگ سکتے ہیں جس کے بعد سیٹلائٹ مکمل فعال ہو جائے گا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستانی سائنسدانوں اور ٹیکنیکل ٹیم کو خلائی سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button