مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں نے کولگام میں ایک کشمیری نوجوان شہید کردیا

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میںآج ضلع کولگام میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج، پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو ضلع کے علاقے گوڈر میں محاصرے اور تلاشی کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔اس سے قبل اسی آپریشن کے دوران بھارتی فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسرزخمی ہوا تھا۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button