بھارت

دہلی میں منی پورکی خاتون پر حملہ

نئی دہلی:بھارتی دارالحکومت دہلی کے ایک پارک میں جنسی اور نسلی تبصروں پر اعتراض کرنے پر لڑکوں کے ایک گروپ نے منی پورکی ایک خاتون پر وحشیانہ حملہ کیا جس سے شورش زدہ ریاست میں شدید غم و غصہ پھیل گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خاتون اور اس کی دوست تصویریں لے رہی تھےںجب 6 سے 7 لڑکوں نے ان کے خلاف نازیبا زیان استعمال کی۔ جب انہوں نے اعتراض کیاتو لڑکوں کو غصہ آیا گیا اورانہیںطوائف کہنے لگے اور نسل پرستانہ طعنے دینے لگے۔ایک خاتون نے بتایاکہ جب لڑکوں کو غصہ آگیاتوانہوں نے مجھ پر جسمانی حملہ کرنا شروع کر دیا۔ ان میں سے ایک نے چاقو نکالا اور مجھ پر وار کرنے کی کوشش کی، جس سے مجھے بھاگنے پر مجبور کیا گیا۔حملہ آوروں نے متاثرہ خاتون کو بیلٹ سے مارا جس سے اس کے سر اور کان پر چوٹیں آئیں۔ پولیس نے چار لڑکوں کو گرفتار کیا اور حملے میں استعمال ہونے والی بیلٹ برآمد کر لی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button