مقبوضہ جموں و کشمیر

علیل والد کی عیادت کے لیے ا نجینئر رشید کی عبوری ضمانت منظور

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے جیل میں نظر بند کشمیری سیاست دان اورحلقہ انتخاب بارہمولہ سے بھارتی پارلیمنٹ کے رکن انجینئر رشید کی ایک ہفتے کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے تاکہ وہ سرینگر میں زیر علاج اپنے علیل والد کی عیادت کر سکیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جسٹس وکاس مہاجن پر مشتمل بنچ نے کہا کہ انجینئر رشید چھ سال سے زائد عرصے سے نظربند ہیںاور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد یہ انسانی بنیادوں پر عارضی ریلیف کے لیے موزوں کیس ہے۔عدالت نے انہیں یا تو ہسپتال میں جہاں ان کے والد داخل ہیں یا گھرپر رہنے کی ہدایت کی، تاہم سادہ کپڑوں میں ملبوس کم از کم دو پولیس اہلکار ہروقت ان کے ساتھ رہیں گے۔ عدالت نے ضمانت کے لئے کئی سخت شرائط عائد کیں جن میں ایک لاکھ روپے کا ذاتی مچلکہ اور اتنی ہی رقم کی زر ضمانت شامل ہے۔انجینئر رشید کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مخصوص رہائش گاہ یا اسپتال تک محدود رہیں اور باہر نہ جائیں اور حکام کو اس کا پتہ فراہم کریں۔انہیں صرف ایک موبائل نمبر استعمال کرنے، اسے ہر وقت آن رکھنے اور گواہوں سے رابطہ نہ کرنے یا کیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ عدالت نے خاندان کے قریبی افراد کے علاوہ کسی اورسے نہ ملنے کی بھی ہدایت دی۔عدالت نے واضح کیا کہ عبوری ضمانت علیل والد کی عیادت تک محدود ہے۔اس سے قبل دہلی کی ایک عدالت نے انسانی بنیادوں پر عارضی رہائی کے لیے انجینئر رشید کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ انجینئر رشید کے والد اس وقت سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button