مقبوضہ جموں و کشمیر
بارہمولہ: لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے مزید دو کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لیں
سرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نئی دلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کی سربراہی میں قائم انتظامیہ نے ضلع بارہمولہ میں مزیددو کشمیریوںکی جائیدادیںضبط کر لی ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے ضلع کے علاقے تانترے پورہ پلہالن میںمحمد مقبول شیخ کی تین کنال پندرہ مرلے اور محمد رفیق کی چار کنال 17مارلے ارضی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت ضبط کر لی ۔
یاد رہے کہ مودی حکومت نے اگست 2019میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد کشمیریوں کے گھروں ، زمینوں اور دیگر املاک کی ضبطی کا سلسلہ تیز کر دیا جسکا واحد مقصد انہیں معاشی طور پر مفلوک الحال بنانا اور ضبط شدہ جائیدادیں غیر کشمیری بھارتی ہندوﺅںکو دیکر علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کے مذموم منصوبے کو آگے بڑھانا ہے۔






