مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر : انتظامیہ نے میر واعظ کو گھر میں نظر بندکرکے نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر سرینگرمیں گھر میں نظر بند کر کے نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے جامع مسجد جانے کی اجازت نہیں دی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سماجی رابطوں کی سائٹ ”ایکس “ پر لکھا”مجھے گھر میں نظر بند کر دیا گیااور جامع مسجد میں باجماعت نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی جو مذہبی معاملات میں صریحاً مداخلت ہے“۔
انہوںنے لکھا ”جامع مسجد میں مجلس رحمت اللعالمین کا بھی انعقاد ہونا تھا جس میں کئی معزز علمائے کرام شرکت کرنے والے تھے ،ہمارے انسانی اور سیاسی حقوق سلب کر لیے گئے ہیں ، ہمارے مذہبی معاملات میں بھی مسلسل مداخلت کی جا رہی ہے ، درگاہ حضرت بل میں” اشوکا نشان “کی تختی کی تنصیب ،اسلامی کیلنڈر کی تعطیلات میں ردوبدل، مساجد میں مذہبی تقاریب کے انعقاد کی اجازت نہ دینا، یہ سب ہمارے دینی معاملات میں بے جا مداخلت ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button