مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر: محاصرے ، تلاشی کی کارروائیوں ، چھاپوں کا سلسلہ جاری

جموں : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز اہلکاروں کیطرف سے مختلف اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے ضلع جموں میں سدھرا کے جنگلاتی علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ فوجیوں نے جنگل کے علاقے کو گھیرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے
قابض فورسز نے، کٹھوعہ ، سانبا ، ادھمپور ، کولگام اور دیگر اضلاع میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں جبکہ سرینگر جموں شاہراہ پر بھی اضافی چوکیاں قائم کر کے گاڑیوں، مسافروں اور راہگیروں کی سخت تلاشی لی جا رہی ہے۔





