بھارت
ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر مٹھائیاں بانٹنے والے ہندوانتہاپسند کے خلاف مقدمہ درج
بلاس پور:بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بلاس پور میں ایک ہندو تنظیم کے رکن نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سیدعلی خامنہ ای کی شہادت کے افسوسناک واقعے پر مٹھائی تقسیم کی اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات دیئے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سوشل میڈیا پروائرل ایک ویڈیو میںہندو انتہاپسند ٹھاکر رام سنگھ کوایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر جشن مناتے اور مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے دکھایاگیاہے اور وہ بھارتی مسلمانوں کو غدار قرار دے رہا ہے۔ ویڈیو میں اس نے ہندوئوں پر زور دیا کہ وہ جاگیں اور مسلمانوں کو پہچانیں۔اس واقعے پر مسلم تنظیموں اور سماجی حلقوں نے سخت تنقید کرتے ہوئے اسے مذہبی منافرت کو ہوا دینے کی مذموم کوشش قرار دیا ہے۔پولیس کے مطابق ٹھاکر رام سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔






