پاکستان

بھارت کیلئے پاک سعودی دفاعی معاہدہ سرپرائز تھا، مشاہد حسین سید

اسلام آباد:
سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ بھارت کیلئے پاک سعودی تاریخی دفاعی معاہدہ سرپرائز تھا۔
چیئر مین پاک چائنہ انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے کے بارے میں بالکل بھی علم نہیں تھا، پاک سعودی معاہدہ ان کیلئے سرپرائز تھا۔انہوں نے کہاکہ بھارت اسرائیلی جارحیت کو سپورٹ کر تاہے ۔ پاک سعودی دفاعی معاہدے کے بعد بھارت اپنی خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرے گا۔انہوں نے کہاکہ عرب ممالک کا امریکا پر اعتماد اب ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے دفاع کے حوالے سے ہمارا ایک تاریخی پس منظر ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پہلا دفاعی معاہدہ 1982میں ہوا تھا۔مشاہد حسین نے کہا کہ ضیا الحق کے دور میں 1983میں حرمین شریف کے دفاع کیلئے بریگیڈ بھیجا گیا تھا، 1973میں پاک فضائیہ نے اسرائیل کے 5طیارے مار گرائے تھے۔ انہوں نے کہا کہ قطر پر اسرائیلی حملے کے بعدامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عرب ممالک کو دھوکہ دیا۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ہم جب چاہیں تو کسی بھی ملک پر بھی حملہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک سعودی دفاعی معاہدے سے اسرائیل ضرور گھبرائے گا۔ امریکا سعودی عرب کو سلامتی و دفاع فراہم کرنے میں ناکام رہاہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت امریکا کو اسرائیل کے مقابلے پا کستان اور سعودی عرب کی زیادہ ضرورت ہے۔اسرائیل کی خاطر امریکا نے مشرق وسطیٰ میں اپنی خارجہ پالیسی کو تباہ کیا۔پاکستان حرمین شریفین کا مکمل دفاع کرے گا۔مشاہد حسین سید نے کہا کہ امریکا نے اسرائیل کیلئے جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں متعدد ممالک کو ناراض کیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ سعودی عرب افغانستان کو پاکستان میں دہشتگردی کرنے سے روکے گا۔
واضح رہے کہ سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ریاض میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔مذکورہ معاہدہ دونوں ممالک کی سلامتی ، خطے اور دنیا میں امن کے حصول کے مشترکہ عزم کی عکاس ہے۔ موجودہ اور متوقع خطرات و چیلنجز کے تناظر میں یہ معاہدہ دفاع کو مضبوط بنائے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button