مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر :غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنماء بلا ل صدیقی کے گھر پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا چھاپہ

سرینگر: غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پیراملٹری اہلکاروں کے ہمراہ سرینگر میں غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنما بلال صدیقی کے گھر پر چھاپہ مارا اور تلاشی لی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ای ڈی کی ٹیم اورپیراملٹری اہلکاروں نے بلال صدیقی کی رہائش گاہ کی تلاشی لی اور آزادی پسند تنظیموں سے مبینہ روابط کے حوالے سے ان کے اہلخانہ سے پوچھ گچھ کی۔
بلال صدیقی گزشتہ تقریبا چار برس سے جھوٹے مقدمات کے سلسلے میںنظربند ہیں۔ وہ اس وقت جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں قیدہیں۔
بلال صدیقی کے گھر پر تازہ چھاپے نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیاسی کارکنوں اور آزادی پسند تنظیموں کے خلاف جاری انتقامی کارروائیوں کی عکاسی ہوتی ہے ۔
اگست 2019میں بھارتی حکومت کی طرف سے دفعہ370اور 35Aکی یکطرفہ منسوخی کے بعد مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کو جائیدادوں کی ضبطی اور ملازمتوں سے جبری بر طرفی سمیت بدترین انتقامی کارروائیوں کا سامنا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button