کولگام : چھاپے کے دوران ایک کشمیری نوجوان گرفتار
بھارتی فورسز نے جھوٹے الزام میں محمد یوسف کو گرفتار کیا
سرینگر:
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فورسز نے ضلع کولگام میں چھاپے کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کر لیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے محمد یوسف کٹاریا نامی نوجوان کو رواں سال اپریل میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کیلئے لاجسٹک مدد فراہم کرنے کے جھوٹے الزام میں گرفتار کیاہے۔ نوجوان کو 14دن کیلئے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیاگیا۔
ادھرسرینگر میں مبصرین نے پہلگام واقعے کے بعد بھارتی پولیس کی طرف سے کشمیری نوجوانوں کی گرفتاریوں اور انہیں ڈرانے دھمکانے کی جاری کارروائیوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیریوںکی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو بدنام کرنے کیلئے پہلگام واقعے سے متعلق بھارتی حکومت نے متعددمتضاد دعوے کئے ہیں ۔مبصرین کے مطابق محمد یوسف کی گرفتاری پہلگام واقعے میں بھارت کی سکیورٹی کی ناکامی سے توجہ ہٹانے اور کشمیری عوام کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے کی ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے ۔ بھارت پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کررہاہے تاکہ بھارتی قابض انتظامیہ اور فورسز کو مضبوط اور کشمیرکی منتخب حکومت کوکمزور کیاجاسکے ۔






