پاکستان

پاکستان کا اقوام متحدہ میں بھارت کو بھرپور جواب، بھارتی مندوب بوکھلاہٹ میں ہال چھوڑ کر چلاگیا

نیویارک:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کے مدلل جواب پر بھارتی مندوب بوکھلاہٹ کے عالم میں ہال چھوڑنے پر مجبور ہوگیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یو این جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کے وزیر خارجہ کے الزامات کے جواب میں سیکنڈ سیکرٹری محمد راشد نے منہ توڑ جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت خطے کا غاصب اور غنڈہ ہے جس نے پورے خطے کو اپنی بالادستی کے عزائم اور انتہا پسندانہ نظریات کی بنیاد پر یرغمال بنایا ہوا ہے، بھارت نفرت، تقسیم اور تعصب کو ہوا دے رہا ہے۔محمد راشد نے کہا کہ آج ہم نے ایک رکن ملک کی طرف سے وہی پرانی تقاریر سنیں جو قابلِ اندازہ تھیں، پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور کوشش، جھوٹے بیانیے اور گمراہ کن دعوو¿ں پر مبنی مگر ہمیشہ کی طرح حقائق سے بالکل خالی تھی۔انہوںنے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی 90 ہزار قربانیاں دنیا تسلیم کرتی ہے، ہمارا پڑوسی ملک خود دہشتگردی کا سب سے بڑا مرتکب ہے، یہی ملک ایک خفیہ اور سرحد پار دہشتگردانہ نیٹ ورک چلاتا ہے اور اپنے پراکسی عناصر کے ذریعے پاکستان کے اندر اور باہر کارروائیاں کرتا ہے۔سیکنڈ سیکرٹری نے کہا کہ اس کا ایک زندہ ثبوت بھارت کے حاضر سروس بحریہ کے افسر اور خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ کمانڈر کلبھوشن یادیو کی گرفتاری ہے۔محمد راشد نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے کی ایک آزاد اور شفاف تحقیقات کی پیشکش کی، جسے فوراً رد کر دیا گیا۔ آج تک اس واقعے سے متعلق کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔محمد راشد نے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، حقیقی ترقی کے لیے خلوص، باہمی احترام، مکالمہ اور سفارت کاری ضروری ہیں۔ وہ اصول جنہیں پاکستان ہمیشہ مقدم رکھتا آیا ہے اور بھارت کو بھی بالآخر یہی راستہ اختیار کرنا ہوگا، اگر وہ واقعی امن کا خواہاں ہے۔اس سے پہلے پاکستانی مندوب کے بیان پر بھارت نےجواب دیا تھا جس پر جواب الجواب میں سیکنڈ سیکرٹری محمد راشد نے کہا کہ یہ انتہائی شرمناک ہے کہ بھارت اتنا پست ہو جائے کہ اقوام متحدہ کے ایک رکن ملک کے نام کو بگاڑنے کی کوشش کرے۔
اس برجستہ جواب پر بھارتی مندوب کو پریشانی کی حالت میں فون سنتے دیکھا گیا اور پھر بوکھلاہٹ کے عالم میں وہ اچانک ہال چھوڑنے پرمجبور ہوگیا۔تاہم محمد راشد نے اپنا جواب جاری رکھتے ہوئے نے کہا کہ ایک خودمختار ریاست کے نام کا مذاق اڑانا صرف غیر شائستگی ہی نہیں بلکہ ایک پورے عوام کو بدنام اور ان کی توہین کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔اس قسم کی بیان بازی میں ملوث ہو کر بھارت اپنی ساکھ کو خود نقصان پہنچاتا ہے اور دنیا کو دکھا دیتا ہے کہ اس کے پاس کوئی ٹھوس دلیل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خود سرحدوں سے باہر دہشت گردی کی سرپرستی اور حمایت میں ملوث پایا گیا ہے، معتبر رپورٹس ہیں کہ بھارتی خفیہ ایجنسیاں اپنے ہمسایہ ممالک کو غیر مستحکم کرنے کے لیے نیٹ ورک چلاتی ہیں۔محمد راشد نے کہا کہ علاقائی استحکام کو نقصان پہنچانا اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی بھارت کی عادت بن چکی ہے، لہٰذا ایسے اقدامات دراصل بھارت کے انسدادِ دہشتگردی کے دعوو¿ں کی دو ر±خی کو بے نقاب کرتے ہیں اور یہ سنگین خدشات کو جنم دیتے ہیں کہ بھارت دہشتگردی کے خلاف جنگ کرنے کے بجائے خود اسے ہوا دے رہا ہے۔KMS-12/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button