پاکستان

مسئلہ کشمیر محض علاقائی تنازعہ نہیں عالمی سطح پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے، سردار مسعود خان

اسلام آباد:
آزاد جموں و کشمیرکے سابق صدرا ور امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر محض علاقائی تنازعہ نہیں عالمی سطح پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ان خیالات کا اظہارسردار مسعود خان نے اسلام آباد میں ”مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور حل کی کوششیں ”کے موضوع پر منعقدہ سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی بردری کی خاموشی سے نہتے کشمیریوں پر مزید ڈھانے کیلئے بھارت کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے حال ہی میں بھارت کے خلاف جنگ جیتی جس کا عالمی سطح پر اعتراف کیاجارہا ہے۔ سردار مسعود خان نے کہا کہ دنیا میں اس وقت جنگ ہتھیاروں سے زیادہ بیانیہ بنانے کی ہے،یہ نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ سوشل میڈیا اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اس کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور پاکستان کے حق میں دنیا میں بیانیہ بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ دوسرا اہم نکتہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی ہے، مضبوط ومستحکم پاکستان ہی کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آبادی اور معیشت کے اعتبار سے دنیا کا بڑا ملک ہے،نوجوانوں کو نئی ٹیکنالوجی کا چیلنج قبول کرنا ہوگا۔تحریک نوجوانان پاکستان کے سربراہ عبداللہ گل نے اپنے خطاب میں کہاکہ مودی حکومت نے پہلے جموںو کشمیر کی بنیادی حیثیت تبدیل کرنے کی حماقت کی اور پھر پاکستان کے ساتھ جنگ چھیڑ دی اور منہ کی کھائی۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے مودی کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بے نقاب کردیا ہے،کشمیر میں جس طرح انسانی قتل عام کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ 2025میں بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا،معرکہ حق نے بھارتی تسلط کا نام نہاد غرور خاک میں ملا دیا۔ عبداللہ گل نے کہا کہ پاکستان کی فوج کا پہلا اور آخری نشان حیدر کشمیر میں شہادت پر ملا،وہاں ہماری فوج سرحدوں کی محافظ ہیں،وہ اپنے ملک کے لئے جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں۔حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم فیلڈ مارشل کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے دشمن کا مقابلہ کیا اور اسے شکست فاش دی۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے پاس الحاق پاکستان کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ غزہ میں بورڈ آف پیس کی طرز پر کشمیریوں کے لئے بھی بورڈ آف پیس بننا چاہیے،بھارت طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکتا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button